لبنان،5دسمبر(ایجنسی) لبنان میں ایک مشتبہ اسلام پسند جنگجو کے گھر پر چھاپے کے دوران تین افراد مارے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جب سکیورٹی فورسز نے طرابلس میں واقع ایک گھر کا محاصرہ کیا تو مشتبہ
جنگجو نے خود کش دھماکا کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ اور اس کے کبنے کے دو افراد مارے گئے۔ گزشتہ ماہ بیروت کے ایک رہائشی علاقے میں داعش کی طرف سے حملے کے بعد لبنانی فورسز نے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ اس خونریز حملے میں چوالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔